فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ نے 13.37کروڑ کا بزنس کر لیا

بدھ 23 اگست 2017 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ نے 13.37کروڑ کا بزنس کر لیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمان کھرانہ،راج کمار رائو اور کریتی سینن کی فلم’’بریلی کی برفی‘‘ 18اگست کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی جس نے اب تک 13.37کروڑ کمائے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی پذیرائی کے بعد فلم سازوں نے فلم کا ایک اور نیا گانا ’’باداس بابوا‘‘ ریلیز کیا گیا ہے ۔یہ فلم انٹرٹینمینٹ سے بھرپور فلم ہے ۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :