کوالا لمپور میں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک کا انعقاد

بدھ 23 اگست 2017 12:51

کوالا لمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء)ملائیشیاکے دار الحکومت کوالا لمپورمیں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے 150سے زائد نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرزنے اپنا کلیکشن پیش کیا۔فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر تی نظر ا?ئیں جبکہ اس دوران مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:51:10