اداکاری پر کسی چیز کو فوقیت نہیں دے سکتا، آدر جین

بدھ 23 اگست 2017 14:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار آدر جین نے کہا ہے کہ اداکاری میرا جنون ہے اور اس پر کسی چیز کو فوقیت نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار آدر جین نے کہا ہے کہ اداکاری میراجنون اور خواب ہے جو پورا ہو گیا ہے اور وہ بطور کیریئر اداکاری پر کسی دوسری چیز کو فوقیت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی کی طرف سے کیریئر کے انتخاب پر کوئی دبائو نہیں تھا بلکہ میری فیملی نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ فلم ’’قیدی بند‘‘ میں اداکار آدر جین کے ساتھ انیا سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 14:01:04