آر مادھاون کا فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ کے لئے ناسا سے تربیت کا آغاز

بدھ 23 اگست 2017 14:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار آر مادھاون نے فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ میں خلا باز کے کردار کے لئے ناسا سے تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنس فکشن فلم میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ،آر مادھاون ،شردھا کپور اور نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔سنجے پورن سنگھ چوہان کی ہدایت کردہ فلم میں اداکارآر مادھاون اور سوشانت سنگھ راجپوت خلاء باز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس حوالے سے آر مادھاون کی تربیت کے دوران لی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔فلم آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 14:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :