فلم ’’انڈوسرکار‘‘ ناروے میں منعقدہ 15 ویں بالی وڈ فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

بدھ 23 اگست 2017 14:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز مدھور بھنڈارکر کی فلم ’’اندوسرکار ‘‘ ناروے میںہونے والے 15 ویں بالی وڈ فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی، یہ فیسٹیول ستمبر میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی کہانی 1975ء تا 1977ء کے پس منظر پر مبنی ہے جب بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔فلم 28 جولائی کو ریلیز کی گئی اور باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی۔ فلم میں کریتی کلہاری، نیل نتن مکیش اور انوپم کھیر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 14:01:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :