تین بار طلاق کی پابندی پر بولی وڈ اسٹارز بول پڑے

بدھ 23 اگست 2017 17:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے منگل 22 اگست کو مختلف درخواستوں پر دیے گئے تین طلاقوں سے متعلق فیصلے کا ہندوستان بھر میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔عدالت کی جانب سے بیک وقت تین طلاق دینے پر پابندی کے فیصلے کو جہاں عام بھارتی اچھا عمل قرار دے رہے ہیں، وہی بولی وڈ اسٹارز بھی اس فیصلے سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مختلف اداکاروں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے سوشل اکانٹس کا سہارا لیا، کچھ اداکاروں نے اس فیصلے کو خواتین کی جیت، کچھ نے تاریخی فیصلہ، جب کہ کچھ نے اسے جمہوریت کی جیت اور خودمختاری سے تشبیح دی۔اداکار رشی کپور تو ویسے بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اس بار بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے تین طلاقوں پر پابندی کے فیصلے پر ٹوئیٹ کر ڈالی۔

(جاری ہے)

رشی کپور نے فیصلے پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 1982 کی فلم پریم روگ کا حوالہ بھی دیا، یہ فلم میں بیواہ کی شادی اور حکومت کی جانب سے طلاق کے نظام کو ختم کرنے سے متعلق ہے۔اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے بیک وقت تین طلاقوں سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہیں، یہ ان بہادر خواتین کی جیت ہے، جنہوں نے اس کے لیے کئی سالوں سے طویل جنگ لڑی۔انوپم کھیر نے بھی بیک وقت تین طلاقوں کی پابندی کے عدالتی فیصلے کو تاریخ قرار دیا، انہوں نے سپریم کورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔مدھر بھنڈارکر نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملک میں مسلمان خواتین کے حقوق کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 17:11:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :