امریکی جریدے فوربز نے ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی

اداکاروں میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں، جب کہ اس فہرست میں 3 بھارتی اداکار نام شامل کرانے میں کامیاب

بدھ 23 اگست 2017 17:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) معروف امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی۔دنیا بھر کے سب سے زیادہ کمانے والے 24 اداکاروں میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں، جب کہ اس فہرست میں 3 بھارتی اداکار نام شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے۔حیران کن بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کمانے والے پہلے 24 افراد کی اس فہرست میں بولی وڈ مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کا نام شامل نہیں۔

خیال رہے کہ کہ اسی جریدے نے گزشتہ ہفتے ہی سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراں کی فہرست بھی جاری کی تھی، جس میں ایک بھی بھارتی ادکارہ شامل نہیں تھی۔فوربز کی فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار مارک والبرگ ہیں، جنہوں نے ایک سال میں 6 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے، ڈائنے جوہنسنز 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ دوسرے ،جب کہ وان ڈیزل 5 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ تیسرے پر نمر پر رہے۔

(جاری ہے)

ایڈم سینلڈر 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کے ساتھ چوتھے بڑے کمانے والے اداکار رہے، جب کہ چینی اداکار جیکی چن 4 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ پانچویں بڑے کمانے والے اداکار رہے۔رابرٹ ڈانی جونیئر 4 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ چھٹے، جب کہ ٹام کروز ساتویں نمبر پر رہے، انہوں نے ایک سال میں 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔بھارتی اداکاروں میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان رہے، جنہوں نے ایک سال میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے، فہرست میں ان کا نمبر آٹھواں تھا۔

زیادہ کمانے والے پہلے دس اداکاروں میں آخری تین اداکار بھارتی ہیں، جن میں سے دبنگ ہیرو سلمان خان 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ نویں، جب کہ کھلاڑی ہیرو اکشے کمار 3 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 17:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :