پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈمارخور‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

فلم میں نتاشا حمیرا اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ، کہانی مضبوط اخلاقی اقدار کے گرد گھومتی ہے

جمعرات 24 اگست 2017 11:47

پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈمارخور‘‘کا پہلا ٹریلر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2017ء) پاکستانی سینمائوں کی بہت جلد زینت بننے والی پاکستانی اینی میٹڈ فلم "اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ مارخور"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلم کو 3rd ورلڈ سٹوڈیو اور پاکستان میں اینی میشن انڈسٹری کے ماہر عزیر ظہیر خان نے پیش کیا ہے جس میں نتاشا حمیرا اعجاز نے مرکزی کردار نبھایاجبکہ فلم کا آفیشل سائونڈ ٹریک بھی انہوں نے تیار کیا ۔ اس کے علاوہ گلوکار اور سانگ رائٹر علی نورکو فلم میں بطور ولن کاسٹ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر عزیر ظہیر خان کا کہنا تھا یہ ہمارا پہلا بڑا پراجیکٹ ہے ، فلم کی کہانی مضبوط اخلاقی اقدار اور اپنے اندر ایک پیغام لئے ہوئے ہے جو یقیناً دیکھنے والوں کو متاثر کریگی ۔

وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :