فلم ’’ٹیولپ فیور‘‘کا نیا ٹریلرجاری

رومانس سے بھرپور فلم یکم ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 24 اگست 2017 11:47

فلم ’’ٹیولپ فیور‘‘کا نیا ٹریلرجاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2017ء) رومانس سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ برٹش ڈرامہ فلم ٹیولپ فیورکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹن چیوک کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ڈیبورا موگیچ کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک شادی شدہ لڑکی کا پورٹریٹ بناتے ہوئے اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں ایلیسیا ویکیندر،ڈین ڈیہین،جوڈی ڈینچ،کارا ڈیلیونج،ٹام ہالینڈر اور کیون میک کڈ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ایلیسن اوون کی پروڈیوس کردہ یہ رومانس سے بھرپور فلم یکم ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:47:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :