بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی،اداکارہ سرور

بدھ 13 ستمبر 2017 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)پاکستانی سٹیج اداکارہ سرورکا کہنا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی سرورنے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے انہوں نے کہا کہ تھیٹر اورفلم کے بعد مجھے ٹی وی پر بھی کام کی پیشکش ہے لیکن فی الحال میں اپنی تمام مصروفیات سٹیج اور فلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں ‘فلم بارود کی منڈی کی نمائش تک کوئی دوسری فلم سائن نہیں کروں گی ۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 15:59:17