تاپسی پنو مارشل آرٹ سکھائیں گی

جمعرات 14 ستمبر 2017 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنومارشل آرٹ سکھائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوایک نئی فلم میں ایک مارشل آرٹ ٹرینر بنیں گی جس میں وہ اپنا دفاع کرنے کے طریقے سکھائیں گی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ تاپسی پنو نے ایک مختصر فلم کا معاہدہ کیا ہے۔ فلمساز کمپل ورما کا کہنا ہے کہ تاپسی کو اس فلم کیلئے منتخب کرنے کا خیال ان کی فلم نام شبانہ میں ان کے کردار کو دیکھ کر آیا ہے کہ تاپسی یہ کردار بخوبی نبھاسکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 10:50:09