بھارتی اداکارہ جوہی پرمار کا اپنے شوہر سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ

جوہی اور سچن جلد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

منگل 19 ستمبر 2017 11:58

بھارتی اداکارہ جوہی پرمار کا اپنے شوہر سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) بھارتی اداکارہ’’ جوہی پرمار ‘‘المعروف’ ’ کم کم ‘‘نے شادی کے آٹھ سال بعد اپنے شوہر سچن شروف سے طلاق لینے کا فیصلہ- اس چمکتی دمکتی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات رشتوں کو ختم کرنے میں بالکل وقت نہیں لگاتیں ، گزشتہ برس بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی علیحدگی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی اور اب بھارتی ڈراموں کی خوبصورت اور معروف اداکارہ’’ جوہی پرمار ‘‘نے اپنے شوہر’’ سچن شروف‘‘ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا پر ہمیشہ خوش اور مطمئن نظر آنے والی جوڑی جوہی اور سچن جلد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 11:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :