ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ’’کوکو‘‘ کی دلچسپ نئی جھلکیاں جاری

ایڈوینچر اور کامیڈی سے بھرپور یہ اینی میٹڈ فلم رواں برس 22 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2017 11:58

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ’’کوکو‘‘ کی دلچسپ نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ مووی ’’کو کو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔کوکو کی کہانی بارہ برس کے میگوئل کے گھرد گھومتی ہے جس کے خاندان کی صدیوں پرانی روایت میں موسیقی کی بندش شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

میگوئل اس پابندی کی وجہ جاننا چاہتا ہے اور اپنے من پسند ارنیسٹو ڈی لا کروز کی طرح موسیقار بننے کی ٹھان لیتا ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں پر پس پردہ اینتھونی گونزالیس اور بینجمن بریٹ سمیت کئی نامور اداکاروں نے آواز دی ہے۔ایڈوینچر اور کامیڈی سے بھرپور یہ اینی میٹڈ فلم رواں برس 22 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 11:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :