با صلاحیت افراد کو آگے لائے بغیر فلم انڈسٹری بہتر نہیں ہو سکتی، سبیکا

فلم انڈسٹری کو مکمل بحال کرنے کے لیے وقت کی اہمیت اوراپنے ٹارگٹس کوپانے کی لگن مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت ہے ‘انٹرویو

منگل 19 ستمبر 2017 12:07

با صلاحیت افراد کو آگے لائے بغیر فلم انڈسٹری بہتر نہیں ہو سکتی، سبیکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) اداکارہ وماڈل سبیکا نے کہا ہے کہ وقت کس قدرتیزی سے گزرجاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔ سال2017ء کا سورج طلوع ہوا اوراب تین ماہ بعد غروب ہونے کوہے ، مگروقت کا پتہ ہی نہ چلا۔ روزمرہ زندگی کی مصروفیت میں اتنی تبدیلی آچکی ہے کہ اب سسٹم کے ساتھ نہ چلنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔اگربات کریں پاکستان فلم انڈسٹری کی یا کسی بھی شعبے کی تواس کے پیچھے رہ جانے کی ایک ہی وجہ سامنے آئے گی کہ انھوں نے وقت کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے کے بجائے ، کسی ایک مقام پرقیام کیا جس کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گئے۔

دوسری جانب ہالی ووڈ اوربالی ووڈ آج کامیابی اورترقی کے اس مقام پرپہنچ چکے ہیں جس کی مثالیں دی جاتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سبیکا نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے مقابلے میں ہالی ووڈ بہت پہلے سے پوری دنیا میں اپنے کام کی بدولت اپنا نام اورمقام بنا چکی ہے اوریہاں کام رنے والے باصلاحیت لوگ آئے دن کوئی نہ کوئی نئی چیز دنیا کے سامنے لانے میں لگے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ نے بھی خاصی محنت کی اوراپنی فلموں کے معیار میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کی لیکن تاحال وہ بھی ہالی وڈ سے بہت پیچھ ہیں۔ مگرپاکستان فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تواچھی خاصی مقبولیت کے باوجود کچھ لوگوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت حالات ایسے خراب ہونے لگے کہ پھرسدھرنے کی جانب واپسی نہ ہوسکی۔ اس صورتحال پرقابوپانے کے بجائے مزید بگاڑ پیدا کیاگیا اورنان پروفیشنل فلم میکرز نے کچھ ایسی فارمولا فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا کہ پھرمعیارمیں بہتری کی بات ہی ختم ہوگئی۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 12:07:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :