فلم ’’فکرے ریٹرنز‘‘ کی کامیابی یا ناکامی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں، پولکت سمراٹ

منگل 19 ستمبر 2017 12:16

فلم ’’فکرے ریٹرنز‘‘ کی کامیابی یا ناکامی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں، پولکت سمراٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار پولکت سمراٹ نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’فکرے ریٹرنز‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی یا ناکامی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار پولکت سمراٹ نے کہا ہے کہ جب ان کی پہلی فلم ’’فکرے‘‘ ریلیز ہوئی تو انہیں اس کی کامیابی سے متعلق بھی کوئی پریشانی نہیں تھی جبکہ فلم باکس آفس پر بے حد کامیاب ہوئی اوراب فلم کے سیکوئل کی کامیابی یا ناکامی سے متعلق بھی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لوگوں کو فلم پسند آئے گی۔ فلم 8 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 12:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :