کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں ‘فلمسٹار ریشم

منگل 19 ستمبر 2017 13:06

کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں ‘فلمسٹار ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:06:21

Rlated Stars :