ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ختم نہیں کیا، ہنسل مہتا

منگل 19 ستمبر 2017 13:13

ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ختم نہیں کیا، ہنسل مہتا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار ہنسل مہتا نے کہا کہ انہوں نے ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ختم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کچھ عرصہ سے یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ختم کر دیا ہے جس کی وجہ ان کی فلم سمرن کا توقع کے مطابق کمائی نہ کرنا ہے یہ سراسر غلط خبر ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ان کا ٹوئٹر سے ہی جاری یہ پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ فلم نے ایک ہفتہ میں 11کروڑ کی کمائی کی ہے ابھی آئندہ ہفتوں کے نتائج باقی ہیں وہ پرامید ہیں کہ فلم اچھا بزنس کرے گی اور اگر ذیادہ بزنس نہ بھی کر سکی تب بھی وہ ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہونے والے ہیں،وہ محنت سے فلمی سفر جاری و ساری رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:13:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :