عشائیوں میں مدعو کئے جانے کے باوجود شرکت نہیں کرتا،اداکار سنی دیول

منگل 19 ستمبر 2017 13:13

عشائیوں میں مدعو کئے جانے کے باوجود شرکت نہیں کرتا،اداکار سنی دیول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا وہ فلم نگری کی اہم شخصیات کے عشائیوں میں مدعو کئے جانے کے باوجود شرکت نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم نگری کی متعدد اہم شخصیات کی جانب سے دیے جانے والے عشائیوں میں انہیں مدعو کیا جاتا ہے لیکن وہ نہیں جاتے ہیں کیونکہ ایسے عشائیوں میں کھانے کے ساتھ شراب نوشی اور ایک دوسر ے کی غیبت ذیادہ ہوتی ہے،وہ اپنا ذیادہ وقت اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں، اس سے انہیں حقیقی خوشی ملتی ہے۔اداکار کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم پوسٹر بوائز ہے جس پر شائقین کا ملا جلا ردعمل رہا۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:13:25

Rlated Stars :