فلم بھومی کا سکرپٹ پڑھتے ہی کام کی پیشکش قبول کر لی تھی، اداکارہ ادیتی رائو حیدری

منگل 19 ستمبر 2017 13:21

فلم بھومی کا سکرپٹ پڑھتے ہی کام کی پیشکش قبول کر لی تھی، اداکارہ ادیتی رائو حیدری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے کہا کہ فلم بھومی کا سکرپٹ پڑھتے ہی کام کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں جب فلم بھومی کی پیشکش ہوئی اور انہیں سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا توفلم کا سکرپٹ اتنا معیاری تھا کہ منع کرنے کا جواز ہی باقی نہیں رہتا تھا،انہوں جھٹ سے بغیر کوئی سوچ ذہن میں لائے فلم میں کام کی پیشکش قبول کر لی،فلم میں وہ سنجے دت کی بیٹی کا اہم کردار نبھا رہی ہیں،فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے پر بنائی گئی ہے۔فلم کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہے،فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:21:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :