انوپم کھیر کے ساتھ کام کر کے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں، ہیمانش کوہلی

منگل 19 ستمبر 2017 13:34

انوپم کھیر کے ساتھ کام کر کے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں، ہیمانش کوہلی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ہیمانش کوہلی نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’رانچی ڈائریز‘‘ میں اداکار انوپم کھیر کے ساتھ کام کر کے خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار ہیمانش کوہلی نے کہا ہے کہ مجھے فلم میں اداکار انوپم کھیر کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین تھا۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:34:40