فلمسٹار ثناء کی لندن میں اے پی پی ایل ایوارڈ شو میں شاندار پرفارمنس ،

شرکاء نے تالیاں بجا کر بھرپور داد دی

منگل 19 ستمبر 2017 13:43

فلمسٹار ثناء کی لندن میں اے پی پی ایل ایوارڈ شو میں شاندار پرفارمنس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)فلمسٹار ثناء کی لندن میں اے پی پی ایل ایوارڈ شو میں شاندار پرفارمنس ، شرکاء نے تالیاں بجا کر بھرپور داد دی ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناء کو لندن میں ہونے والے ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاروں بیروز سبزواری ، عائشہ خان ، ماروا حسین ، عروہ حسین اور نور بخاری سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔ شو میں ثناء نے اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے ایوارڈ شو کا میلہ لوٹ لیا ۔ اداکارہ ثناء مزید چند روز لندن میں قیام کریں گی جہاں وہ ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ میں بھی حصہ لیں گی ۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:43:26

Rlated Stars :