اداکارہ و گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا 91 واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائیگا

منگل 19 ستمبر 2017 15:11

اداکارہ و گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا 91 واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائیگا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) معروف اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا91واں یوم پیدائش پرسوں21ستمبر بروز جمعرات کو منایاجائیگا ۔ ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوںنے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1935ء میں "پنڈ دی کڑی " سے کیا ۔

(جاری ہے)

1957ء میں انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔ 1965ء کی جنگ میں ا نہوںنے میرے ڈھول سپاہیا ، اے وطن کے سجیلے جوانوں ، ایہہ پتر ہٹاں تے نئی وکدے ، او ماہی چھیل چھبیلا، یہ ہوائوں کے مسافر ، رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، میرا سوہنا شہر قصورنیں سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔وہ 23دسمبر 2000ء کو 74برس کی عمر میں انتقال پا گئیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 15:11:14

Rlated Stars :