فواد خان دنیا کی100 پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

منگل 19 ستمبر 2017 21:22

فواد خان دنیا کی100 پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان کے پرکشش اور باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کے 100 پرکشش شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث پاکستان اور بھارت میں تو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہی ہے تاہم اب ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں، ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) کی جانب سے 2017 کے سب سے زیادہ پر کشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے، ٹی سی کینڈلر ہر سال دنیا بھر کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’ہم سفر‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیاہے جن میں ’’خوبصورت‘‘ ، ’’کپوراینڈ سنز‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ شامل ہیں ،ان تمام فلموں میں نہ صرف فواد خان کی اداکاری کو سراہا گیا بلکہ انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

فواد خان کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے، اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں ، ایک موقع پررنبیر کپور نے کہا تھا کہ فلم ’’اے دل ہیمشکل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی بار فواد خان کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 21:22:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :