شاہد کپور نے بیٹی میشا کے کان چھیدوا لئے

منگل 19 ستمبر 2017 21:02

شاہد کپور نے بیٹی میشا کے کان چھیدوا لئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بیٹی میشا کے ایک سال کی عمر میں ہی کان چھیدوا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بیٹی میشا کے ایک سال کی عمر میں ہی کان چھیدوا لئے،میرا نے بیٹی میشا کی تصاویر بھی سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی ہیں جس کے ردعمل میں شاہد نے پیغام جاری کیا ہے کہ میرا نے یہ کارنامہ تب سرانجام دیا ہے جب وہ گھر سے دور نئی فلم پدما وتی کی عکسبندی کروا رہے ہیں،گھر میں ہوتے تو ننھی میشا کے صرف ایک سال میں کان کبھی نہ چھیدوانے دیتے کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 21:02:35