بولی وڈ کے کامیاب اور بہترین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ، ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:45

بولی وڈ کے کامیاب اور بہترین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ، ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) بولی وڈ کے کامیاب اور بہترین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ طویل عرصے سے خبروں میں موجود ہے، اور مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب ہورہے ہیں۔فلم ’پدماوتی‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئینگے ، تاہم اب تک ان میں سے کسی اداکار کا فلم میں کیا لٴْک ریلیز نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم ’پدماوتی‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر آج اس کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا، جس پر لکھا گیا کہ ’رانی پدماوتی کل آروہی ہیں‘۔فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اس پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا۔ان ٹویٹس کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ جلد اس فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد مداحوں نے فلم کے ٹیزر کو دیکھنے کے لیے اپنی بیتابی کا اظہار کرنا شروع کردیا۔خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ چتورگڑھ کی رانی پدمنی پر بنائی گئی ہے، جو بادشاہ علاؤالدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر اپنی جان دے دیتی ہیں۔۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 23:45:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :