بالی ووڈ اداکار رشی کپور ایک بار پھر تنقید کی زد میں

خاتون صارف کو ڈائریکٹ میسج پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز پیغام بھیج دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:39

بالی ووڈ اداکار رشی کپور ایک بار پھر تنقید کی زد میں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) بولی وڈ اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ 65 سالہ اداکار کو ٹوئٹر پر ایک بار پھر اس وقت لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک خاتون صارف کو ڈائریکٹ میسج پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز پیغام بھیجا۔

اس خاتون نے رواں ماہ کے شروع میں اداکار کا مذاق اڑایا تھا جس پر رشی کپور نے ڈائریکٹ میسج پر توہین آمیز پیغام بھیجا۔اس خاتون نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس پیغام کو 19 ستمبر کو ایک ٹوئیٹ پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد رشی کپور پر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کردی تھی۔لوگوں کی تنقید پر رشی کپور نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ' بکوان، میں ایسی اب ایسی ٹوئیٹس دیکھ رہا ہوں جس میں میری توہین کی جارہی ہے، میں کوئی مذہبی شخصیت نہیں اور میں لوگوں کی اپنی زبان میں ردعمل ظاہر کرسکتا ہوں، تو اپنی شکایات بند کریں'۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی کے بعد بھی رشی کپور نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ایسے پیغامات ٹوئٹر پر پوسٹ کیے تھے جن پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ’پی سی بی کرکٹ ٹیم بھیجنا پلیز، پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجی تھیں، کیوں کہ 18 جون (فادرز ڈی) پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ‘۔بعد ازاں جب پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تو رشی کپور نے بھی ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی تھی۔۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 22:39:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :