حمائمہ ملک کی سلمان سے ملاقات،

بالی ووڈ فلم میں اہم کردار ملنے کی توقع مستقبل میں بہت سے اچھے پروجیکٹس کرنیوالی ہوں ، تفصیلات بتانا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی ‘اداکارہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:10

حمائمہ ملک کی سلمان سے ملاقات،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کی برطانیہ میں سپر اسٹار سلمان خان سے فیملی ڈنرکے موقع پرملاقات، مستقبل میں بالی ووڈ فلم میں شاندارانٹری کے امکانات روشن ہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ حمائمہ ملک کو سلمان خان کی جانب سے لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ڈنرپردعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پرسلمان خان اور حمائمہ کی فیملیز ایک ساتھ اکھٹے تھے۔

اس دوران جہاں لذیذ پکوان سے تواضع ہوئی، وہیں دونوں ملکوں کے فنون لطیفہ پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران سلمان خان نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی، جس کے اہم کردار میں حمائمہ ملک کوسائن کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حمائمہ اورسلمان کی فیملیز کے درمیان ڈنر کے بعد خوشگوارگفتگوکا سلسلہ دیرگئے تک جاری رہا اوراس دوران ماضی کی یادگارفلموں کا تذکرہ بھی ہوتا رہا، جبکہ حمائمہ نے سلمان خان کوپاکستان کے تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ تفریحی مقام اور لذیذپکوانوں بارے خاصی معلومات فراہم حمائمہ نی بتایا کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے ہیں جبکہ میں بھی اپنی فیملی کے ہمراہ ایک پروجیکٹ کے لیے یہاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران سلمان خان نے مجھے اپنے گھر پررات کے کھانے پر فیملی کے ہمراہ آنے کی دعوت دی۔ یہ پہلے سے طے شدہ شیڈول نہیں تھا یہ سب اچانک سے ہوا۔ اس دوران بہت دلچسپ گفتگوہوئی اوربڑی چاہت کے ساتھ انھوں نے مجھے اورمیری فیملی کو ویلکم کیا۔ مجھے ان کی فیملی سے مل کربے حد اچھا لگا، خاص طورپران کے بھتیجے آہل سے ملاقات میں مزہ آیا۔ اس دوران ہم نے مختلف امورپربات کی لیکن ان کے ساتھ فلم کرنا یا ان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں لیڈکرنے کے بارے میں فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ مستقبل میں بہت سے اچھے پروجیکٹس کرنے والی ہوں جن کی تفصیلات کے بارے ابھی بتاؤں گی توٹھیک نہ ہوگا اور میرے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی مگراپنے پرستاروں کو یہ ضرور بتانا چاہتی ہوں کہ انھیں بہت جلد ایک بڑی اور اچھی خبر ضرور دوں گی۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:10:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :