سنئیر ہیروز کے ساتھ کام کرنے پرکوئیاعتراض نہیں ہے، شردھا کپور

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:31

سنئیر ہیروز کے ساتھ کام کرنے پرکوئیاعتراض نہیں ہے، شردھا کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ انہیں سنئیر ہیروز کے ساتھ کام کرنے پرکوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ خوشی خوشی ان کے ساتھ کام کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع کے مطابق فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ کام کرنے پر کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ سنیئر ہیرو کے ساتھ نوجوان اداکارہ کی جوڑی باپ اور بیٹی کی طرح لگ رہی ہے اور اب شردھا کپور سے انٹرویو میں اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ انہیں سنئیر ہیروز کے ساتھ کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ خوشی خوشی ان کے ساتھ کام کریں گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:31:47

Rlated Stars :