فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سوشانت سنگھ راجپوت

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:31

فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سوشانت سنگھ راجپوت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی کے شیڈول کا اعلان بین الاقوامی تکنیکی ٹیم کے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ وہ آج کل سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور وہ ایک فلم مکمل کرنے کے بعد ہی دوسری فلم کی عکسبندی کا آغاز کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم ’’چندا مامادور کے‘‘ کی عکسبندی کے شیڈول کا اعلان بین الاقوامی تکنیکی ٹیم کے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:31:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :