میری فلموں کے ریمیک نہیں بن سکتے،کاجول

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:44

میری فلموں کے ریمیک نہیں بن سکتے،کاجول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ان کی فلموں کے ریمیک نہیں بن سکتے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ کاجول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میری کسی بھی فلم کا ریمیک یا سیکوئل بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے فلم’’ گپت ‘‘ کے سیکوئل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم ’’ گپت ‘‘ کا سیکوئل بنایا گیا تو اس میں بھی میں ہی بیٹی کا کردار ادا کروں گی اور اپنی ماں کی موت کا بدلہ لوں گی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہونا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:44:46

Rlated Stars :