دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی فلموں کا یکم دسمبر کو باکس آفس میں ٹکرائو ہو گا

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:44

دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی فلموں کا یکم دسمبر کو باکس آفس میں ٹکرائو ہو گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی یکم دسمبر کو فلموں کا ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون ،شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماواتی ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اسی ہی دن امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ بھی ریلیز ہو گی۔دونوں فلمیں ایک دوسرے سے منفرد نوعیت کی ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کے فلمساز فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہیں یا اسی ہی دن ریلزی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:44:46

Rlated Stars :