دہلی والوں کی طرح کوئی مہمان نوازی نہیں کر سکتا،اداکار ورون شرما

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:44

دہلی والوں کی طرح کوئی مہمان نوازی نہیں کر سکتا،اداکار ورون شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ورون شرما نے کہا کہ دہلی والوں کی طرح کوئی مہمان نوازی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون شرما جنہوں نے حال میں دہلی کا دورہ کیا ہے نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ دہلی والوں کی طرح کوئی مہمان نوازی نہیں کر سکتا،دہلی شہر میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،طرح طرح کے رنگ برنگے پکوان اورتحائف ان کے سامنے پیش کئے گئے جس پر وہ اپنے چاہنے والوں کے مشکور ہیں،وہ یہاں کے لوگوں کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،اداکار کی فلم فقرے کی سیکوئیل فلم فقرے ریٹرنز 8 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:44:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :