جنوب مغربی چین میں موسیقی کی ترقی کیلئے فنڈ کا قیام

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:02

جنوب مغربی چین میں موسیقی کی ترقی کیلئے فنڈ کا قیام
چینگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) موسیقی کی ترقی کیلئے جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان کے دارالخلافہ چینگ ڈو میں 5 بلین یوآن (759ملین امریکی ڈالر ) کا ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے ، یہ فنڈ تین مرحلوں میں استعمال کیا جا ئے گا ، پہلے مرحلے میں موسیقاروں کی تربیت، چینگ ڈو میں موسیقی کی تقاریب اور محافل موسیقی کے انعقاد اور شہر میں فن کا مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کی کشش کیلئے 800ملین یوآن خرچ کئے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں موسیقی کی ممتاز ملکی کمپنیوں کے حصص کی خریداری پر قریباً 1.2بلین یوآن خرچ کئے جائیں گے ، فنڈ کی بقیہ رقم چینگ ڈو میں ایک میوزک ٹائون قائم کرنے پر خرچ کی جائیگی �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 13:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :