ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر، ماورا حسین کا ٹویٹر پر دُکھی پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 12:51

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر، ماورا حسین کا ٹویٹر پر دُکھی پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء): گذشتہ رات سے ہی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ماہرہ خان اور بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کی نیویارک میں ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے لی گئیں تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور دونوں اداکاروں کے مداحوں نے ان تصاویر پر کئی سولاات بھی کھڑے کیے اور سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔ اسی اثنا میں پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا بھی ایک دُکھ بھرا ٹویٹ سامنے آیا۔

اپنے ٹویٹ میں ماورا حسین نے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ احمد فراز کا ایک شعر لکھا کہ '' اُس کی وہ جانے اُسے پاس وفا تھا کہ نہ تھا، تُم فرا اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے''۔ ٹویٹر پر اس شعر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر میں ماورا حسین کافی افسردہ بھی نظر آئیں۔

(جاری ہے)

اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کیا اور آہ بھرتے ہوئے کہا ''وہ لمحے''۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماورا حسین کے ٹویٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ٹویٹس غالباً ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویرماورا حسین کو دُکھی کر دیا ہے اور ان تصاویر کو دیکھ کر ہی ماورا نے ایسے ٹویٹس کیے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماورا حسین کی بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کے لیے پسندیدگی کے پہلے سے ہی خوب چرچے ہیں جبکہ ماورا کی رنبیر کپور کے خاندان اور خصوصی طور پر ان کی والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر سامنے آئی تھیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:51:28

Rlated Stars :