فلمسٹار نور اور ولی حامد کے درمیان طلا ق کی اصل وجہ سامنے آگئی

ولی حامد کے ماڈل ثمرہ چوہدری کے ساتھ تعلقات ، نور کے منع کرنے پر بھی ملاقاتیں جاری رکھیں نور اور ولی حامد کے درمیان طلاق ہوتے ہی ثمرہ چوہدر ی نے فیس بک پر ولی حامد کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کر دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:22

فلمسٹار نور اور ولی حامد کے درمیان طلا ق کی اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) فلمسٹار نور اور گلوکار ولی حامد علی خان کے درمیان طلا ق کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ولی حامد کے مبینہ طور پر ماڈل و اداکارہ ثمرہ چوہدری سے تعلقات تھے اور نور نے اس حوالے سے ولی حامد کو متعدد مرتبہ منع بھی کیا مگر در پردہ ولی حامد نے خفیہ ملاقاتیں جاری رکھیں جو دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بنی ۔

(جاری ہے)

اب طلاق کے بعد ماڈل ثمرہ چوہدر ی نے اپنے سوشل میڈیا فیس بک پر ولی حامد کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے اسٹیٹس اپ لوڈ کیا ہے کہ میں بڑے عرصے سے اس موقع کی متلاشی تھی اور اب میں زندگی کا باقی سفر ولی حامد کے ساتھ گزاروں گی ۔اس حوالے سے جب تصدیق کرنے کیلئے گلوکار ولی حامد کے موبائل پر رابطہ کیاگیا تو ان کا فون بند تھا ۔یاد رہے کہ نور نے ولی حامد سے عدالت کے ذریعے خلع لے لی ہے۔خلع لینے سے قبل دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کے درمیان صلح کی بھرپور کوششیں کی تھیں مگر وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 13:22:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :