ماہرہ کی کمر پر نظر آنے والا نشان مثانہ ختم کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے باعث پڑا: حمزہ علی عباسی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 ستمبر 2017 23:38

ماہرہ کی کمر پر نظر آنے والا نشان مثانہ ختم کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے باعث پڑا: حمزہ علی عباسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) حمزہ علی عباسی نے بتایا ہے کہ ماہرہ کی کمر پر نظر آنے والا نشان مثانہ ختم کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے باعث پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اداکار ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر باعث بحث بنی رہیں۔ ان تصاویر میں ماہرہ خان کی کمر پر ایک نشان دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ماہرہ کے کردار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشان رنبیر اور ان کے درمیان تعلقات ثابت کرتا ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی کمر پر موجود نشان دراصل مثانہ ختم کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے باعث پڑا۔ چونکہ ان کی بہن ایک ڈاکٹر ہیں اس لیے ماہرہ خان نے اس حوالے سے ان سے تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 23:38:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :