ایک سال قبل کی ٹویٹ ،ْ

مس ترکی سے چند گھنٹوں بعد اعزاز واپس لے لیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:56

ایک سال قبل کی ٹویٹ ،ْ
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) مس ترکی 2017 کی فاتح سے اعزاز واپس لے لیا گیا اور اس کی وجہ ماضی میں کی گئی ان کی ایک ٹویٹ بتائی گئی ہے۔18 سالہ ایسن نے ترکی میں ناکام بغاوت کے ایک سال ہونے پر ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انھوں نے بغاوت میں شہیدوں کے بہنے والے خون کو اپنے حیض سے تشبیہ دی تھی۔مس ترکی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسن کی یہ ٹویٹ ناقابل قبول ہے اور تصدیق کی کہ چند گھنٹے قبل مس ترکی کی فاتح سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ جولائی 15 کو ایک سال ہونے پر میرے آج پیریڈ شروع ہو گئے ہیں ،ْ میں ہمارے شہیدوں کے لہو بہنے کا ایک سال اپنے خون بہنے سے منا رہی ہوں۔یاد رہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوگان بغاوت میں ہلاک ہونے والے افراد کو شہید پکارتے ہیں۔مقابلہ حسن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ٹویٹ استنبول میں ہونے والی تقریب کے بعد سامنے آئی۔ اس ٹویٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک اجلاس میں اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایسن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ میں کہنا چاہتی ہوں کہ 18 سالہ لڑکی ہونے کے ناطے ٹویٹ کرتے وقت میرے سیاسی مقاصد نہیں تھے۔انھوں نے لکھا کہ میری پرورش میں اپنے ملک اور قوم کی عزت کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 11:56:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :