کیا ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر فلم کی شوٹنگ کی ہیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 12:01

کیا ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر فلم کی شوٹنگ کی ہیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر گذشتہ دو روز سے گردش کر رہی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ تاہم بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار و اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے ، جو اپنے طنزیہ ٹویٹس اور بیانات کے لیے مشہور ہیں، نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رنبیر کپور اور ان کی ہیروئن فلم ''دت'' کی شوٹنگ کے دوران تمباکو نوشی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کے آر کے کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ کیا ماہرہ خان بھارتی فلمسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ''دت'' کا حصہ ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو اس کو بہت بڑی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں تاحال ماہرہ خان یا رنبیر کپور کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ''دت'' میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رے ہیں اور اس فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہو گی۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 12:01:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :