سورج پنچولی کی فلم ’’ریس 3‘‘کے حصہ بارے خبروں کی تردید

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:00

سورج پنچولی کی فلم ’’ریس 3‘‘کے حصہ بارے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سورج پنچولی نے فلم ’’ریس 3‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سورج پنچولی کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے لیکن سورج پنچولی نے اپنے حالیہ انٹرویومیں ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :