ہم حقائق پر مبنی ڈرامہ سیریل بنا رہے ہیں جبکہ بھارت میں صرف نمائشی ڈرامہ دکھایا جا رہا ہے ‘ ڈائریکٹر فہیم برنی

ہمیشہ اپنے ڈرامے میں پاکستانی کلچر کو پرموٹ کیا ،آئندہ بھی جو ڈرامہ سیریل بنائوں گا اس میں پاکستانی کلچر کا رنگ نمایاں ہو گا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:24

ہم حقائق پر مبنی ڈرامہ سیریل بنا رہے ہیں جبکہ بھارت میں صرف نمائشی ڈرامہ دکھایا جا رہا ہے ‘ ڈائریکٹر فہیم برنی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) ڈرامہ ڈائریکٹر فہیم برنی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامے کی ڈائریکشن انتہائی مشکل کام ہے ، رائٹر کہانی لکھ کر دے دیتا ہے جس کے بعد ڈائریکٹر کہانی کو عملی شکل دیتاہے اور اس کے لئے اداکاروںکا انتخاب ، لوکیشن ، ملبوسات کے ساتھ ہر چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور پھر جا کر ایک اچھا ڈرامہ وجود میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری بھارت کے مقابلے میں بہت آگے ہے ہم حقائق پر مبنی ڈرامہ سیریل بنا رہے ہیں جبکہ بھارت میں صرف نمائشی ڈرامہ دکھایا جا رہا ہے جس میں گلیمر کی بھرمار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں ناظرین بھارتی ٹی وی چینلز کی بجائے پاکستانی ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہی ہماری فتح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ڈرامے میں پاکستانی کلچر کو پرموٹ کیا ہے اور آئندہ بھی جو ڈرامہ سیریل بنائوں گا اس میں پاکستانی کلچر کا رنگ نمایاں ہو گا۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:24:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :