فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا سکرپٹ پڑھنے سے پہلے ہی فلم سائن کر لی، تبو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:45

فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا سکرپٹ پڑھنے سے پہلے ہی فلم سائن کر لی، تبو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار تبو نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا سکرپٹ پڑھنے سے پہلے ہی فلم سائن کر لی تھی ،وہ جانتی تھیں کہ اس میں ان کے لئے ضرور کچھ اچھا ہو گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق تبو نے اپنے حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ’’گول مال‘‘ سلسلے کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی تھیں اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں فلم میں مختصر کردار بھی دیا جاتا تو بھی وہ ضرور کرتیں۔ فلم19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :