ماہرہ خان کی بے باک تصاویر کے بعد اداکارہ نیلم منیر نے بھی سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:41

ماہرہ خان کی بے باک تصاویر کے بعد اداکارہ نیلم منیر نے بھی سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) ماہرہ خان کی بے باک تصاویر کے بعد اداکارہ نیلم منیر نے بھی سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ماہرہ خان اور رنبیر کی سامنے آنے والی بے باک تصاویر کے چرچے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ نیلم منیر نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے اس عمل پر شدید تنقید کی ہے۔ نیلم منیر نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے وہ تیار ہو جائیں۔ ان کی جانب سے بھی جلد ایک سرپرائز دیا جانے والا ہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 22:41:34

Rlated Stars :