نوعمر گلوکارہ رمشا اعوان ملک کے پہلے وڈیو البم ’’جب کوئی پیارسے بلائے گا‘‘ کی وڈیو مکمل‘عنقریب ریلیز کردیا جائے گا

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) نوعمر گلوکارہ رمشا اعوان ملک کے پہلے وڈیو البم ’’جب کوئی پیارسے بلائے گا‘‘ کی وڈیو مکمل‘عنقریب ریلیز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمشا اعوان ملک نے کچھ عرصہ پہلے ہی گلوکاری کا آغازکیا تھا جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے "جب کوئی پیارسے بلائے گا کی وڈیو مکمل کی ہے جسے عنقریب ریلیز کردیا جائے گااس بارے میں رمشا اعوان ملک کا کہنا ہے ہے پاکستان میں نو عمر گلوکاروں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ایک تو ان کی ٹریننگ کے لئے مناسب ادارے نہیں ہیں دوسرا انہیں کام کا موقع بھی نہیں دیا جاتا حالانکہ اگر نوجوانوں کو کم عمری میں کام کا موقع مل جائے تو ان کے کام بھی نکھار پیدا ہوتا۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:24