گلوکارہ نسیم بیگم کی 46 ویں برسی 29 ستمبر کو منائی جائے گی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 46 ویں برسی 29 ستمبر کو منائی جائے گی‘ان کی خوبصورت آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

(جاری ہے)

امرتسر میں 1936میں پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی،جبکہ 1958 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر فلم’’ مادرِ وطن’’ کیلئے گایا ہوا گیت ’’اے راہ حق کے شہیدوں’’ قومی نغمے کی حیثیت اختیار کرگیا۔نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے،ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29ستمبر 1971 کو اس جہاں فانی کوچ کرگئیں مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:32