ہر فنکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے‘کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں‘ماڈل موسیٰ خان کا ماہرہ خان کے حق میں بیان

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے مائرہ خان کی حمایت میں کہا کہ ہر فنکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے۔ جس میں کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

مائرہ خان کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں کیا اس کی کسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ کسی کمرشل یا فلم کا حصہ تھی یا ان کا ذاتی عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائرہ خان ایک بڑی سٹار ہے اور پاکستان میں اس کے ناقدین کی تعداد بھی اسی تناسب سے زیادہ ہے لیکن کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہم فنکاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:40