پٹیالہ گھرانے کے سپوت اسد امانت علی خان کی 62ویں سالگرہ (آج)منائی جائیگی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پٹیالہ گھرانے کے بڑے گائیک استاد امانت علی خان کے ہونہار سپوت اسد امانت علی خان نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فن گائیکی میں مقام بنایا۔ مداح ان کی 62ویں سالگرہ (آج)25ستمبر کو منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسد امانت علی خان نے دس سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

1974ء میں اپنے والد استاد امانت علی کی وفات کے بعد باقاعدہ طور پر گلوکاری شروع کی اور اپنے والد کے شہرہ آفاق گیت اور غزلیں گا کر ان کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ خوب شہرت سمیٹی۔کلا سیکی موسیقی کے راگ اور راگنیوں کو امر کر دینے والے اسد امانت علی نے گیت‘ غزل اور ٹھمڑی کے ساتھ لوک گیتوں کو بھی شاندار انداز میں گاکر اپنی الگ پہچان بنائی۔ حکومت پاکستانی کی جانب سے پرائید آف پرفارمنس سے نوازے جانے والے استاد اسد امانت علی خان نے مشکل سے مشکل راگ کو کمال مہارت سے گایا اور خوب گایا۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:50