دپیکا اور امیتابھ کی فلموں میں ٹکرائو یکم دسمبر کو ہوگا

اتوار 24 ستمبر 2017 11:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) اداکارہ دپیکا پدوکون اور امیتابھ بچن کی فلموں کا ٹکرائو یکم دسمبر کو ہو گا۔دپیکا پدوکون ،شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اسی روز امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ بھی ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں فلمیں منفرد نوعیت کی ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ’’ 102 ناٹ آئوٹ‘‘ کے فلمساز فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہیں یا اسی دن ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:51:04