سپر ہیرو پر مبنی نیوٹن جیسی فلموں کی معاشرے کو بے حد ضرورت ہے، راجکمار رائو

اتوار 24 ستمبر 2017 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار راجکمار رائو نے کہا ہے کہ فلم نیوٹن ایسے سپر ہیرو پر مبنی فلم ہے جس کی اس معاشرے کو بے حد ضرورت ہے،اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم نیوٹن کو بڑے پیمانے پر شائقین کی پذیرائی مل رہی ہے،فلم کی کہانی جس میں ایک عام کلرک متنازع علاقے میں شفاف انتخابات کروا کر سپر ہیرو بن جاتا ہے کو بے حد پسند کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے سپر ہیروز کی معاشرے کو بے حد ضرورت ہے تاکہ متنازعہ علاقوں میں بھی شفاف انتخابات کرائے جا سکیں،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 12:00:10