اپنی لے پالک بیٹی نیشا کے ساتھ وقت گزارنا باعث مسرت ہے،بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی

اتوار 24 ستمبر 2017 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ اپنی لے پالک بیٹی نیشا کے ساتھ وقت گزارنا باعث مسرت ہے۔اپنے تازہ انٹرویو میں اداکارہ سنی لیونی نے کہا کہ اپنی پالک بیٹی نیشا کے ساتھ وقت گزارنا باعث مسرت ہے،وہ اسے ذیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں تاکہ اس میں اپنے سارے گر منتقل کر سکیں۔

(جاری ہے)

اچھی پرورش،معیاری تعلیم اور پر آسائش زندگی دے کر اسے کامیاب انسان بنانا چاہتی ہیں تاکہ وہ سر اٹھا کر معاشرے میں جئیے،انہوں نے کہا کہ وہ شوہر ڈینئیل ویبر اور نیشا کے ہمراہ اب ذیادہ سیاحت کرنے لگ گئی ہیں تاکہ نیشا ہر طرح کے معاشرے سے آشنا ہو سکے۔واضع رہے سنی لیونی اور ڈینئیل ویبر نے جولائی میں لاتور سے ایک بچی گود لی تھی جسے انہوں نے نیشا کور ویبر نام دیا۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 12:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :