بھومی پیڈنیکر فلم ’ ’چمبل ‘‘ میں جلوہ گر ہوںگی

اتوار 24 ستمبر 2017 12:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر فلم ’’چمبل ‘‘ میں جلوہ گر ہوںگی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھومی پیڈنیکر کا کہنا ہے کہ فلم ’’شنھ منگل ساودھان ‘‘ کے بعد اب وہ ہداییتکار ابھیشک چاوبے کی فلم ’’چمبل ‘‘ میں دکھائی دیں گی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ فلم ’’چمبل ‘‘ کا سکرپٹ بہت معیاری ہے ۔انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کچھ نہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم میں یہ کردار کرنے پر بہت خوش ہیں ۔فلم میں ان کے ہمراہ سوشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 12:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :